بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں کل دہشت گردوں کی سفاکانہ واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شاہی امام مولاناسید احمد بخاری نے کہاکہ یہ حرکت نہ صرف غیر انسانی بلکہ غیراسلامی بھی ہے اور اس عمل کو کسی بھی طورپر حق بجانب قرارنہیں دیا جاسکتا۔
یہاں جاری ایک ریلیز میں انہوں نے اسلام کے نام پر دنیا کے مختلف ممالک میں قتل وغارت گری مچانے اور دہشت گردی پھیلانے کے لئے داعش کو مورد
الزام ٹھہرا یا اور اس پر اسرائیلی ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ ترکی اور بنگلہ دیش کون سے غیراسلامی کام کررہے ہیں جس کا بدلہ داعش خونریزی کرکے لیناچاہتاہے ۔
مولانا بخاری نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ دنیا کاسب سے بڑادہشت گرد اسرائیل ہے جوگزشتہ 60 سال سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھارہاہے، سوال کیا کہ کیا یہ ہولناک مظالم آئی ایس آئی ایس کو نظرنہیں آتے